LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی میں بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے بدلے رقم دینے والا فراڈ گینگ گرفتار امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح نظامِ انصاف مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: ملک احمد خان خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند رہنے کا انکشاف بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ 28 ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ شیر کے حملے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کا قبلہ درست کرے، پھر استعفوں کی بات کرے: سعدیہ جاوید پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید کے پی میں 3 ایم پی او حراست کیس، اختر مینگل اور راجہ ناصر عباس فریق بننے کے خواہاں نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح ہے: عظمیٰ بخاری ٹی فائیو پاور پراجیکٹ کی تعمیر: تربیلہ ڈیم سے پانی کے اضافی اخراج کا فیصلہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند رہنے کا انکشاف

Web Desk

15 November 2026

خیبرپختونخوا کی مشیر صحت نگار جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں 200 سے زائد مختلف نوعیت کے سرکاری ہسپتال اور مراکزِ صحت برسوں سے بند پڑے ہیں، جبکہ صوبے کی چار کروڑ آبادی کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صحت کے شعبے میں محض 30 ہزار 697 اہلکار تعینات ہیں۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مشیر صحت نگار جوہر نے بتایا کہ صوبے کی بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے اس وقت سرکاری ہسپتالوں میں موجود 18 ہزار بستروں کے بجائے کم از کم 64 ہزار بستروں کی اشد ضرورت ہے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج میسر آ سکے۔

شعبہ صحت میں اصلاحات اور نئے منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے صوبے کے 124 ہسپتالوں کو مرحلہ وار شمسی توانائی (سولر انرجی) پر منتقل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ طبی سہولیات کی بہتری کے لیے 12 اضلاع کے ہسپتالوں کے لیے جدید طبی آلات کی خریداری پر ایک ارب 65 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، جبکہ دیگر 25 اضلاع کے ہسپتالوں کے لیے طبی آلات کی خریداری کی مد میں مزید دو ارب روپے کے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

صحت کارڈ پروگرام کے مستقبل کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے مشیر صحت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کو ہرگز ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ اس میں موجود خامیوں اور بدعنوانی کے راستوں کو دور کر کے اسے غریب عوام کے لیے مزید مؤثر اور بہتر بنایا جائے گا۔

نگار جوہر نے وفاقی حکومت کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں بچوں کے خصوصی ہسپتال کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک ارب 46 کروڑ 20 لاکھ روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جبکہ صوبے کے پانچ ڈویژنز میں بریسٹ کینسر سینٹرز کے قیام کے لیے بھی وفاقی حکومت 85 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کرے گی۔