LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ذیابیطس خاموش دشمن، احتیاط اور بہتر طرز زندگی سے قابو پایا جا سکتا ہے: مریم نواز پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: ماہرین کا انکشاف پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان، پاکستان مخالف بیانیہ مسترد خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار اقوامِ متحدہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر زور بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک پاکستان اور کویت کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق لاہور: شاہی قلعے کا اکبری دروازہ دو صدیوں بعد عوام کیلئے کھولنے کی تیار، بحالی مکمل امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع

پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: ماہرین کا انکشاف

Web Desk

14 November 2026

پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی مجموعی تعداد تشویشناک حد تک بڑھتے ہوئے ساڑھے 3 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ماہرینِ طب نے غیر صحت مند طرزِ زندگی، ناقص خوراک اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی کو اس مرض میں تیز رفتار اضافے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس ایک ایسی خاموش بیماری ہے جس کے مریضوں کی تعداد میں ملک بھر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف حیدرآباد میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو ذیابیطس کا عارضہ لاحق ہے، اور یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں بروقت احتیاط نہ کرنا دیگر کئی پیچیدہ امراض کا سبب بن سکتا ہے، لہٰذا بڑھتی عمر کے ساتھ باقاعدگی سے شوگر کے ٹیسٹ کو یقینی بنانا اور صحت مند زندگی کے لیے روزانہ واک کرنا سب سے اہم اور ضروری عنصر ہے۔

ڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیابیطس محض جسم میں انسولین کے نہ بننے یا کم بننے تک محدود نہیں رہتی بلکہ اگر اسے کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ آنکھوں کی بینائی متاثر ہونے، گردوں کے فیل ہونے اور دل کی خطرناک بیماریوں کا بھی براہِ راست سبب بن سکتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے تقریباً 33.5 فیصد یعنی ساڑھے 3 کروڑ افراد اس وقت ذیابیطس کا شکار ہیں۔

عالمی یومِ ذیابیطس (14 نومبر) کے موقع پر طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روزانہ کم از کم 30 منٹ تک تیز قدموں سے چلنے کو اپنا معمول بنائیں، گھر کا سادہ اور متوازن کھانا کھائیں اور بازار کے مرغن اور غیر صحت مند کھانوں سے مکمل اجتناب کریں۔ ماہرینِ طب کے مطابق بروقت احتیاط، متوازن غذا اور روزانہ کی جسمانی سرگرمی ہی اس موذی مرض کے خطرات کو کم کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔