LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ

ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کیس: این سی سی آئی اے کے گواہوں پر جرح مکمل

Web Desk

23 December 2025

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔ سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے نائب قاصد افضل پر دونوں ملزمان کی جانب سے جرح مکمل کر لی گئی۔

نائب قاصد افضل نے جرح کے دوران بیان دیا کہ ان کے پاس کنٹریکٹ اور سروس کارڈ کی کاپی اس وقت موجود نہیں، جبکہ وہ ڈاک اپنے دستخط کے ساتھ وصول کرتے ہیں۔ ہادی علی چٹھہ نے نشاندہی کی کہ 16 اور 20 اکتوبر 2025 کو موصول ہونے والے خطوط پر وصولی کا وقت درج نہیں اور وصولی کے وقت کے دستخط اور گواہ کے دستخط آپس میں مطابقت نہیں رکھتے۔

عدالت نے ایمان مزاری کو بھی گواہ پر جرح کی ہدایت دی، تاہم ان کے وکیل کی عدم موجودگی پر ایمان مزاری نے ہادی علی چٹھہ کی جرح کو اپناتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، جسے عدالت نے فیصلے میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بعدازاں این سی سی آئی اے کے دوسرے گواہ وسیم پر بھی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے جرح کی۔ گواہ وسیم نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے ایف آئی اے کے کنٹریکٹ ملازم ہیں اور این سی سی آئی اے کے قیام سے اسی ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ آج عدالت میں ان کے پاس این سی سی آئی اے کا سروس کارڈ موجود نہیں بلکہ ایف آئی اے کا کارڈ ہے۔

گواہ نے مزید بتایا کہ وہ اس سے قبل توہین مذہب کے مقدمات میں بھی بطور گواہ پیش ہو چکے ہیں اور ہادی علی چٹھہ ان پر جرح کر چکے ہیں۔ وسیم کے مطابق بعض اوقات نوٹس جاری کیے بغیر بھی ایف آئی آر درج کی جاتی ہے، جبکہ اگر قابل دست اندازی جرم نہ ہو تو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔