LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر

چترال: کیلاش قبیلے کا مذہبی تہوار ‘چاموس’ اختتام پذیر

Web Desk

23 December 2025

ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق یہ تہوار کیلاش کی تینوں وادیوں رمبور، بریر اور بمبوریت میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

چاموس تہوار کے دوران مختلف مذہبی رسومات ادا کی گئیں جو کیلاش ثقافت اور عقائد کا اہم حصہ ہیں، فیسٹیول میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کیلاش ثقافت کو قریب سے دیکھنے کا موقع حاصل کیا۔

محکمہ سیاحت کے مطابق فیسٹیول کے دوران ٹورازم پولیس نے سیاحوں کو سہولیات فراہم کیں جبکہ لواری ٹنل اور کیلاش وادیوں کو جانے والے راستوں پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹیاں انجام دی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چاموس تہوار کو موسمِ سرما کے استقبال، خوشی اور امن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر آپس میں محبت بانٹنے، اتحاد اور امن کا پیغام دینے کے لیے پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات تقسیم کیے گئے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق کیلاش ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی سیاحوں کے لیے مختلف سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ تہوار کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منایا جا سکے۔