خاتون صحافی ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل
Web Desk
12 November 2026
خاتون صحافی ربیعہ احسن قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں گرفتار ملزم احسن کا لاہور میں ڈی این اے (DNA) ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کے پولی گرافک (جھوٹ پکڑنے کے) ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری (PFSA) میں باضابطہ مراسلہ جمع کرا دیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ اور قتل سے منسلک 7 اہم شواہد کے پارسل بھی تجزیے کے لیے لیبارٹری کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتولہ ربیعہ احسن اور ملزم کے زیرِ استعمال 4 موبائل فونز بھی فرانزک سائنس لیبارٹری میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جن کا مکمل فرانزک تجزیہ کر کے ڈیٹا اور پیغامات کا ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا۔ تفتیشی حکام کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملزم احسن کو آج ہی لاہور سے واپس راولپنڈی منتقل کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وہاج علی کے سر پر شہرت سوار نہیں ہوئی، آج بھی پہلے جیسے عاجز ہیں: امر خان
12 November 2026
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026
خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
11 November 2026
اجوکا تھیٹر کا پنجابی فیچر فلم بالی جٹی بنانے کا اعلان
11 November 2026
شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
11 November 2026
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
10 November 2026
ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت منسوخ
10 November 2026