اجوکا تھیٹر کا پنجابی فیچر فلم بالی جٹی بنانے کا اعلان
Web Desk
11 November 2026
دہائیوں پر محیط ڈرامائی خدمات کے بعد معروف ’اجوکا تھیٹر‘ نے سینما کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے پنجابی لوک تھیٹر کی پہلی معروف خاتون فنکارہ بالی جٹی (عنایت بی بی) کی زندگی پر اپنی پہلی فیچر فلم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران فلم کا لوگو، ٹیزر اور گانا پیش کیا گیا، جس میں شاہد ندیم کی ہدایت کاری میں بالی جٹی کی فنی جدوجہد، 1970ء کی دہائی کے پنجابی ثقافتی ماحول اور لوک تھیٹر کے سنہری دور کو عکاس بنایا جائے گا۔ تقریب میں عارف لوہار، ڈاکٹر فوزیہ سعید، عباس جٹ اور خاور ریاض سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔ فلم کی عکسبندی لاہور کے گردونواح میں کی جائے گی اور مارچ تک تیاری کا ہدف رکھا گیا ہے، جسے بعد ازاں ملک بھر کے سینما گھروں، بین الاقوامی سطح اور او ٹی ٹی (OTT) پلیٹ فارمز پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا
متعلقہ عنوانات
شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
11 November 2026
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
10 November 2026
ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت منسوخ
10 November 2026
حمیرا ظہیر آئی سی یو میں زیر علاج، بشریٰ انصاری کی دعا کی اپیل
10 November 2026
امریکا میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چوری
10 November 2026
عورت حمل اور زچگی کے بعد اپنے ساتھ ہونے والا سلوک کبھی نہیں بھولتی: ماہرہ خان
10 November 2026
سیاکوٹ کا مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو پولیس نے گرفتار کر لیا
9 November 2026