صاف توانائی کے اہداف کیلئے پاکستان کو 188 ارب ڈالر درکار ہیں، شہباز شریف
Web Desk
11 November 2026
ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوامِ متحدہ کی 31ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP31) کے موقع پر ’2035 تک گرین انرجی پر منتقلی‘ کے عنوان سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری اور ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی فنانسنگ کے وعدے پورے کریں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کے قومی گرڈ میں صاف توانائی کا حصہ 55 فیصد ہو چکا ہے، جبکہ حال ہی میں 1200 میگاواٹ کے ساتویں جوہری بجلی گھر کے اہم حصے کا افتتاح اور الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 2035 تک کم کاربن اخراج کے اہداف کے لیے پاکستان کو 138 ارب ڈالر اور کوئلے کے پاور پلانٹس کو شمسی توانائی میں منتقل کرنے کے لیے مزید 50 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ مقروض معیشتوں کو آسان شرائط پر مالی معاونت اور سستی ٹیکنالوجی فراہم کریں۔
متعلقہ عنوانات
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
11 November 2026
عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ
11 November 2026
خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
11 November 2026
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
11 November 2026
ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
11 November 2026