LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق پاکستان اور تاتارستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں پر غور محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر کی اہم ملاقات آبنائے ہرمز کے قریب آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اظہارِ دلچسپی اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، اردوان

پاکستان اور تاتارستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں پر غور

Web Desk

11 November 2026

روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں تاتارستان انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ ایجنسی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران پاکستان اور روسی جمہوریہ تاتارستان کے مابین تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دوستانہ روابط کو عملی اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ سفیر پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورۂ تاتارستان اور تاتارستان کے سربراہ رستم منیخانوف کے دورۂ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطح کے ان دوروں نے تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے مشترکہ کاروباری منصوبوں، بی ٹو بی (B2B) اور عوام کے درمیان روابط (P2P) کے فروغ کو کلیدی قرار دیا۔ اپنے دورے میں سفیر پاکستان نے بین الاقوامی ثقافتی میلے ‘روس مشرق’ اور عوامی سفارت کاری کی گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی۔