شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
Web Desk
11 November 2026
ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP31) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، سینیٹر شیری رحمان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور جون 2026 کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی تنازعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مذاکرات اور سفارتی روابط کے ذریعے امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی سفارتی حمایت اور خطے میں سلامتی کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مشترکہ تاریخ اور ثقافت پر مبنی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
متعلقہ عنوانات
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
11 November 2026
عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ
11 November 2026
خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
11 November 2026
ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
11 November 2026
پاکستان اور تاتارستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں پر غور
11 November 2026