LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صاف توانائی کے اہداف کیلئے پاکستان کو 188 ارب ڈالر درکار ہیں، شہباز شریف 46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ خطے کو چیلنجز درپیش، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق پاکستان اور تاتارستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں پر غور محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر کی اہم ملاقات آبنائے ہرمز کے قریب آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اظہارِ دلچسپی اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف

Web Desk

11 November 2026

شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے 45 ویں ایڈیشن کے دوران ایکسپو سینٹر شارجہ میں کم عمر قارئین کے لیے ماحولیاتی تحفظ اور شہری ذمہ داریوں پر مبنی تین نئی تصویری کتابوں کی رونمائی کی گئی۔ کلمات گروپ اور دبا الحصن بلدیہ کے اشتراک سے عربی اور انگریزی میں تیار کردہ اس سلسلے ’’فرینڈز آف دبا الحصن میونسپلٹی‘‘ کی تقریب میں شارجہ کے نائب حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن احمد القاسمی، کلمات گروپ کی بانی شیخہ بدور بنت سلطان القاسمی اور وزیر ثقافت شیخ سالم بن خالد القاسمی سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ مصنفہ مریم الجمال، نورہ الخوری اور نادیہ النجار کی تحریر کردہ یہ کتابیں بچوں کو کہانیوں اور تصاویر کے ذریعے تعمیراتی ضوابط، ساحلوں کی صفائی، سمندری حیات اور شجرکاری کی اہمیت سے روشناس کراتی ہیں۔ منتظمین کے مطابق اس ادبی منصوبے کا مقصد بچوں میں مطالعے کے شوق کے ساتھ ماحول دوست رویوں اور اجتماعی ذمہ داری کا شعور بیدار کرنا ہے۔