LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی شارجہ بک فیئر میں سائنسی تجربات کا مظاہرہ، عبداللہ عنان نے شائقین کو حیران کر دیا بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی

Web Desk

11 November 2026

شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2026ء میں کلمات گروپ کی بانی اور چیف ایگزیکٹو شیخہ بدور بنت سلطان القاسمی نے اپنی نئی ادبی تصنیف ’’منطق الطیر‘‘ (The Conference of the Birds) کی باضابطہ رونمائی کر دی ہے۔

فارسی کے معروف صوفی شاعر فرید الدین عطار کی شہرہ آفاق تمثیلی داستان سے متاثر ہو کر لکھی گئی یہ کتاب خصوصی طور پر 8 سے 12 سال کے بچوں کے لیے عربی اور انگریزی زبانوں میں شائع کی گئی ہے۔ معروف مصورہ نوشین صادقیان کی دلکش تصویری عکاسی سے سجی اس تصنیف میں قدیم کلاسیکی داستان کو جدید دور کے ماحولیاتی مسائل اور انسانی چیلنجز سے جوڑا گیا ہے، جو بچوں کو خود اعتمادی، ہمت، باہمی تعاون اور ماحولیاتی تحفظ کا مثبت پیغام دیتی ہے۔

کتاب کی کہانی جنگلات کی تباہی اور فضائی آلودگی سے پریشان پرندوں کے گرد گھومتی ہے جو دانا ہدہد کی رہنمائی میں کوہِ قاف اور افسانوی پرندے ‘سیمرغ’ کی تلاش میں سات وادیوں سے گزرتے ہیں۔ شیخہ بدور القاسمی نے کتاب میلے کے دوران قارئین کو آٹوگراف دیے اور کتاب کی کاپیاں پیش کیں۔ واضح رہے کہ 2025ء میں بولونیا راگاتزی ایوارڈ حاصل کرنے والی شیخہ بدور کی اس نئی پیشکش کو شارجہ کتاب میلے کا اہم ترین ادبی و تعلیمی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔