شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
Web Desk
11 November 2026
شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے 45ویں ایڈیشن میں بچوں کے لیے 3 نئی تصویری کتابوں کی باضابطہ رونمائی کی گئی ہے، جن کا مقصد کم عمر قارئین کو ماحولیاتی تحفظ، شہری ذمہ داریوں اور معاشرتی تعاون کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔
ایکسپو سینٹر شارجہ میں منعقدہ تقریب میں شارجہ کے نائب حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن احمد القاسمی اور کلمات گروپ کی بانی شیخہ بدور بنت سلطان القاسمی نے خصوصی شرکت کی۔ کلمات گروپ اور دبا الحصن بلدیہ کے اشتراک سے عربی اور انگریزی زبانوں میں شائع کردہ ’’فرینڈز آف دبا الحصن میونسپلٹی‘‘ نامی اس سلسلے میں مریم الجمال کی کتاب ’’دادا سعید کی لائبریری‘‘، نورہ الخوری کی ’’ساحل کے محافظ‘‘ اور نادیہ النجار کی ’’مریم کا ننھا کھجور کا درخت‘‘ شامل ہیں۔
ان کتب میں دو بچوں راشد، مریم اور ان کے دادا سعید کی کہانیوں کے ذریعے 6 سے 9 سال کے بچوں کو تعمیراتی ضوابط، ساحلی و سمندری حیات کی صفائی اور شجرکاری سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ تقریب میں اماراتی وزیر ثقافت شیخ سالم بن خالد القاسمی سمیت متعدد اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی، جبکہ نمائش کے دوران بچوں کے لیے مصنفین سے ملاقات اور آٹوگراف سیشنز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
11 November 2026
چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی
11 November 2026
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی
11 November 2026
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ
11 November 2026
ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا
11 November 2026