ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا
Web Desk
11 November 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی ایرو سپیس فورس نے جدید ترین ہتھیاروں اور بیلسٹک نظام سے لیس ایک نئی سٹریٹجک میزائل سٹی (زیرِ زمین میزائل بیس) کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔
میزائل سٹی کی افتتاحی تقریب میں جدید پیش رفت سے لیس دفاعی و ہجومی میزائلوں اور نئے عسکری نظاموں کی نمائش کی گئی۔ اس تقریب میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبداللہی اور پاسدارانِ انقلاب کی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر جنرل موسوی سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عسکری حکام نے دعویٰ کیا کہ اس بیس میں موجود جدید ٹیکنالوجی پر مبنی میزائل کسی بھی ممکنہ معرکے اور میدانِ جنگ میں دشمنوں کو شدید حیران اور ششدر کر دیں گے۔ انہوں نے ملکی دفاع کو ہر ممکن حد تک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
11 November 2026
چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی
11 November 2026
شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
11 November 2026
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی
11 November 2026
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا
11 November 2026