شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا
Web Desk
11 November 2026
شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2026ء میں بچپن کے مقبول کارٹون کرداروں نے ایک بار پھر شائقین کو سحر انگیز کر دیا۔ ’’جب یادیں گنگناتی ہیں‘‘ کے عنوان سے پیش کیے گئے منفرد تھیٹر اور میوزیکل شو میں مشہور جاسوس کونان، توغوموری اور الفریڈو کے کردار ایک ہی اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے، جبکہ ایک پراسرار چوری کی کہانی نے شائقین کو حیران کر دیا۔
شارجہ بک اتھارٹی کے مطابق اس خصوصی شو میں مزاح، سنسنی، موسیقی اور بچپن کی یادوں کا حسین امتزاج پیش کیا گیا۔ شو کی سب سے اہم پیش رفت یہ تھی کہ ان معروف کارٹون کرداروں کو انہی کے اصل عربی ڈبنگ صداکاروں آمال سعدالدین (جاسوس کونان)، مروان فرحات (توغوموری) اور بثینہ شیا (الفریڈو) نے اسٹیج پر لائیو ادا کیا۔ کہانی میں تفتیش کے دوران حاضرین کی نشستوں کے نیچے 10 مختلف اشاروں والے لفافے رکھے گئے تھے جن کے ذریعے شائقین نے بھی عملی طور پر کیس حل کرنے میں حصہ لیا۔
شو کے دوسرے حصے میں معروف فنکار عاصم سکر نے ‘ڈریگن بال’ اور ‘ابطال الدیجیتال’ جیسے مقبول کارٹون پروگراموں کے 23 گانے لائیو پیش کیے۔ ڈرامے کا اختتام ایک انتہائی جذباتی موڑ پر ہوا جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ اصل چور کوئی انسان نہیں بلکہ “گزرتا ہوا وقت” تھا اور چوری ہونے والی چیز “بچپن کی خوبصورت یادیں” تھیں۔
متعلقہ عنوانات
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
11 November 2026
چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی
11 November 2026
شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
11 November 2026
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی
11 November 2026
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ
11 November 2026
ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا
11 November 2026