دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار
Web Desk
11 November 2026
دبئی میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے فیبا (FIBA) تھری آن تھری باسکٹ بال ورلڈ ٹور کے فائنل میں سربیا کی معروف ٹیم ‘یو بی’ (Ub) نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی کی ‘باسکٹس بون’ کو 19 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ہے۔
دبئی فیسٹیول سٹی مال کے فیسٹیول بے میں منعقدہ دو روزہ عالمی مقابلے میں 12 ممالک کی 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔ عالمی باسکٹ بال تنظیم فیبا کی نگرانی اور متحدہ عرب امارات باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے دبئی اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اس ایونٹ کے ذریعے سربین ٹیم نے رواں سیزن کا اپنا چوتھائی عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تین سالہ معاہدے کے تحت یہ عالمی ٹورنامنٹ 2028 تک باقاعدگی سے دبئی میں منعقد ہوتا رہے گا۔
فائنل میچ میں سربین ٹیم نے آغاز میں 8-2 کی برتری حاصل کی، تاہم جرمن ٹیم کی شاندار واپسی کے باعث میچ سنسنی خیز ہو گیا اور بالآخر سربیا نے ایک پوائنٹ کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ سربیا کے سٹراہینیا اسٹویاچچ کو 34 پوائنٹس اسکور کرنے اور بہترین کارکردگی پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی (MVP) قرار دیا گیا۔ سائڈ ایونٹس میں کینیڈا کے ایڈرس ڈی لیون نے شوٹ آؤٹ جبکہ پولینڈ کے پیوتر گرابوسکی نے سلم ڈنک مقابلہ جیتا۔ میزبان دبئی کی ٹیم چین کے خلاف فتح کے بعد کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔
متعلقہ عنوانات
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی
11 November 2026
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ
11 November 2026
ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا
11 November 2026
چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی
11 November 2026
شارجہ بک فیئر میں سائنسی تجربات کا مظاہرہ، عبداللہ عنان نے شائقین کو حیران کر دیا
11 November 2026
بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار
11 November 2026