پرائیویٹ عازمین حج کے لیے خوشخبری، کوئی بھی حاجی محروم نہیں ہوگا
Web Desk
22 December 2025
پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیرِ انتظام عازمین حج کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ اس سال کوئی بھی پرائیویٹ حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا، کیونکہ تمام عازمین کی بکنگ مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حج آرگنائزرز نے عازمین کی 100 فیصد رقوم سعودی عرب منتقل کر دی ہیں، جبکہ رہائش، کھانے پینے اور دیگر تمام سروسز کی ادائیگیاں بھی مکمل ہو چکی ہیں۔ پرائیویٹ عازمین کے لیے منیٰ میں بھی رہائش کی بکنگ کرالی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال رقوم بروقت منتقل نہ ہونے کے باعث 63 ہزار عازمین حج سے محروم رہ گئے تھے۔ حکومت نے اس سال نجی حج آپریٹرز کو 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی، جس پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔
چیئرمین ہوپ ناصر خان نے بھی پرائیویٹ عازمین حج کی ادائیگیوں کی تصدیق کرتے ہوئے صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
3 October 2026
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026