انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے انسانی ترقی کا فرق بڑھنا نہیں چاہئے: چینی وزارت خارجہ
Web Desk
4 November 2026
چین نے واضح کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو انسانوں کے تابع ہونا چاہیے نہ کہ انسان کو ٹیکنالوجی کے رحم و کرم پر چھوڑا جائے اور نہ ہی اس کے ذریعے ترقی کی شرح میں تفاوت کو بڑھنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ بیجنگ میں یومیہ پریس بریفنگ کے دوران عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2026ء کے آغاز کے موقع پر چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے زور دیا کہ انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کا بنيادی مقصد انسانی صلاحیتوں کو تقویت دینا، انتخاب کی آزادی میں وسعت لانا اور عوامی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین ڈیجیٹل جدت، علم کے اشتراک اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے کھلے پن کی پالیسی پر گامزن رہے گا اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ مل کر ایک جامع، متحرک اور مشترکہ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کا سکولوں میں اے آئی اور سرچ سروسز سے متعلق نئی پالیسی متعارف
4 November 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، چیٹس میں ہی ملیں گے کوئیک ایکشنز
4 November 2026
پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی حیران کن تفصیلات: 10 کروڑ ٹک ٹاکر اور واٹس ایپ پر روزانہ 12 ارب پیغام رسانی کا انکشاف
3 November 2026
آن لائن مالی فراڈ کی روک تھام کیلئے نیشنل سائبر فراڈ کوآرڈینیشن سیل کے قیام کی تجویز
3 November 2026
امارات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے سالانہ حکومتی مقابلہ شروع
2 November 2026
چین نے امریکی کمپنیوں سے مقابلے کیلئے اپنا اے آئی سپر ایجنٹ متعارف کرا دیا
2 November 2026
انسٹاگرام کی دوستی شادی میں تبدیل، اطالوی لڑکی پاکستان پہنچ گئی
2 November 2026
اگنائٹ کے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز نے لندن میں عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
2 November 2026