انسٹاگرام کی دوستی شادی میں تبدیل، اطالوی لڑکی پاکستان پہنچ گئی
Web Desk
2 November 2026
انسٹاگرام پر شروع ہونے والی دوستی بالآخر ایک انوکھی محبت کی کہانی کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئی، اور اطالوی دلہن اپنے پیار کی خاطر ہزاروں میل کا سفر طے کر کے پاکستان پہنچ گئی۔
چھ سال قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہونے والی یہ دوستی وقت کے ساتھ ساتھ گہری محبت میں تبدیل ہو گئی۔ جب اطالوی دلہن لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو دولہا نبیل اعوان اور ان کے اہل خانہ نے اس کا انتہائی پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔ دونوں خاندانوں کی رضامندی اور تمام قانونی و شرعی تقاضے پورے کرنے کے بعد باقاعدہ شادی کی تقریب منعقد کی گئی، جبکہ اس کے بعد کلرکہار کے ایک مقامی ہوٹل میں شاندار دعوتِ ولیمہ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں دولہا کے اہل خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔
دولہا کے اہل خانہ کے مطابق، دولہا اور دلہن دونوں قوتِ سماعت سے محروم ہیں، لیکن ایک دوسرے کا ساتھ ملنے پر وہ دونوں بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔ اطالوی دلہن نے اس خاص موقع پر خوبصورت پاکستانی لباس زیب تن کیا اور مقامی ثقافت سے مانوس ہوتے ہوئے وہاں کے لوگوں کے ساتھ بہت جلد گھل مل گئی
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026