9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، سماعت معطل
Web Desk
4 November 2026
انسداد دہشت گردی پشاور کی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا اور عرفان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی، جہاں کامران بنگش سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے تمام ملزمان کا ضمنی چالان عدالت میں جمع کرایا گیا، جبکہ جج کے استفسار پر درخواست گزار کے وکیل نے آگاہ کیا کہ کیس میں نامزد عامر چمکنی کو گزشتہ شب گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وکلاء صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں کیس کی تفصیلات کے مطالعے کے لیے وقت دیا جائے اور آگاہ کیا کہ سہیل آفریدی کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر گیگیانی کے آنے تک سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں چکر آنے سے گر کر زخمی
4 November 2026
مالیاتی خسارہ 2.5 فیصد پر آ گیا، زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
4 November 2026
فیول سبسڈی سے ڈیڑھ کروڑ افراد مستفید، عوام پر توانائی کا بوجھ نہیں ڈالا: وزیراعظم
4 November 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور اہلیہ کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
4 November 2026
غیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرک
4 November 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: اب تک صرف 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے
4 November 2026
بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے
4 November 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ
4 November 2026