LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیول سبسڈی سے ڈیڑھ کروڑ افراد مستفید، عوام پر توانائی کا بوجھ نہیں ڈالا: وزیراعظم امریکی مڈٹرم انتخابات: متعدد پاکستانی امریکن امیدوار بھی ریاستی انتخابات میں کامیاب امریکی وسط مدتی انتخابات واشنگٹن کا داخلی معاملہ ہے: چین 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور اہلیہ کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن کے ڈاربی ہلز کو شکست دیدی ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب وسط مدتی انتخابات کیلئے ایلون مسک کی بھاری مالی معاؤنت بھی کام نہ آئی عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت رحجان ایران پر حملے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

Web Desk

4 November 2026

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے مڈٹرم انتخابی نتائج پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام نے نفرت اور تقسیم کے بجائے اتحاد اور یکجہتی کی سیاست کا واضح پیغام دیا ہے۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ووٹرز ایسے رہنما چاہتے ہیں جو محض بیانیے بنانے کے بجائے درپیش معاشی و انتظامی مسائل کا عملی حل پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں ہر خطے سے تمام سیاسی نظریات کی نمائندگی کرنے والے باصلاحیت امیدوار سامنے آئے جنہوں نے عوامی خدمت اور اپنے حلقوں کی بہتری کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سابق صدر نے زور دیا کہ موجودہ انتظامیہ کے پاس اقتدار میں ابھی مزید دو سال کا وقت موجود ہے، لہٰذا ملک میں حقیقی تبدیلیاں لانے اور مزید سیاسی و معاشی نقصان سے بچنے کے لیے وقت ضائع کیے بغیر فوری اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے