امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن
Web Desk
4 November 2026
امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد مختلف ریاستوں سے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 435 نشستوں والے ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس 194 اور ری پبلکنز 110 نشستیں حاصل کر چکے ہیں، جبکہ سینیٹ کی دوڑ میں بھی ڈیموکریٹس کو 53 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے اور ری پبلکنز 41 نشستیں جیت سکے ہیں۔ گورنرز کے انتخاب میں ڈیموکریٹس نے 22 جبکہ ری پبلکنز نے 11 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مشی گن سے سینیٹ کے مسلمان ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید 55.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے واضح برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ شمالی کیرولینا میں رائے کوپر کی متوقع کامیابی سے ڈیموکریٹس کی سینیٹ پر گرفت مزید مضبوط ہونے کی قوی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب
4 November 2026
الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن کے ڈاربی ہلز کو شکست دیدی
4 November 2026
ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب
4 November 2026
وسط مدتی انتخابات کیلئے ایلون مسک کی بھاری مالی معاؤنت بھی کام نہ آئی
4 November 2026
عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما
4 November 2026
امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
4 November 2026
بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے
4 November 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ
4 November 2026