بلدیاتی اختیارات کے لیے دھرنے جاری، حافظ نعیم الرحمن کا پنجاب کے بلدیاتی قانون پر سخت ردعمل
Web Desk
21 December 2025
لاہور سمیت مختلف ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر بلدیاتی حکومتوں کے قیام اور اختیارات کی بحالی کے لیے دھرنے جاری ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ خصوصاً پنجاب کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی شعور میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے الزام عائد کیا کہ حکمران خاندان اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے صوبے کے تمام اداروں پر قبضہ کر لیتے ہیں، دس دس سال تک بلدیاتی انتخابات نہیں کراتے اور جب دباؤ میں آکر اعلان کرنا پڑے تو تمام اختیارات چھین لیے جاتے ہیں، جو آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یونین کونسل چیئرمین کا انتخاب بھی براہ راست عوام کے ووٹوں سے نہیں ہوگا، غیر جماعتی بنیادوں پر کونسلرز منتخب کیے جائیں گے اور بعد ازاں دولت اور دباؤ کے ذریعے انہیں اپنی پارٹی میں شامل کروایا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ 15 جنوری سے پورے ملک میں “بدل دو نظام” ریفرنڈم شروع کیا جائے گا اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
3 October 2026
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026