LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل

2050ء تک دنیا بھر میں کینسر کے کیسز میں 20.2 فیصد، اموات میں 39.3 فیصد اضافے کا خدشہ

Web Desk

4 November 2026

آسٹریلوی اور بین الاقوامی محققین کی ایک جامع عالمی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو 2050ء تک دنیا بھر میں سروائیکل کینسر (رحم کے منہ کے کینسر) کے نئے کیسز میں 20.2 فیصد جبکہ اس بیماری سے ہونے والی سالانہ اموات میں 39.3 فیصد کا تشویشناک اضافہ ہو سکتا ہے۔

معروف طبی جریدے ‘نیچر میڈیسن’ (Nature Medicine) میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے لیے سائنسدانوں نے 1990ء سے 2023ء تک دنیا کے 204 ممالک اور علاقوں کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تحقیق کے مطابق سال 2023ء کے دوران عالمی سطح پر سروائیکل کینسر کے تقریباً 8 لاکھ 87 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 لاکھ 69 ہزار خواتین لقہِ اجل بنیں۔ ماہرین کے تخمینے کے مطابق 2050ء تک نئے سالانہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 80 ہزار اور اموات کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ میں خاص طور پر سب صحارا افریقہ (Sub-Saharan Africa) کو سب سے زیادہ متاثرہ خطہ قرار دیا گیا ہے، جہاں 2050ء تک کیسز میں 88.7 فیصد اور اموات میں 95.4 فیصد کا ہولناک اضافہ متوقع ہے۔ محققین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سہولیات میں تفاوت کے باعث دنیا کے 7 جائزہ شدہ خطوں میں سے کوئی بھی 2050ء تک عالمی ادارہ صحت (WHO) کے طے کردہ کینسر کے خاتمے کے ہدف حاصل نہیں کر سکے گا۔ ماہرین نے ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسینیشن اور بروقت سکریننگ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔