ایران نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
Web Desk
1 November 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے برطانیہ کی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو ‘دہشت گرد تنظیمیں’ جبکہ برطانوی استخباراتی ایجنسی ایم آئی سکس (MI6) کو ‘دشمن گروپ’ کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ ایرانی ترجمان کے مطابق یہ اقدامات امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں برطانیہ کی معاونت اور ایران مخالف سرگرمیوں کے جواب میں اٹھائے گئے ہیں۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ تہران اپنی قومی سلامتی، خودمختاری اور دفاعی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کا حق رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں برطانیہ نے بھی ایرانی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کو اپنی قومی سلامتی کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا ایران پر ممکنہ حملہ، متحدہ عرب امارات نے بھی پیشگی تیاری کرلی
2 November 2026
اگر آزمانا ہے تو ہاتھ لگا کر دیکھ لو، کارکن کہاں تک جاتے ہیں جانتے ہیں: مولانا فضل الرحمن
2 November 2026
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
2 November 2026
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا، 30 سالہ ہوابازی کا تجربہ رکھنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ
2 November 2026
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت
2 November 2026
ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے: روس
2 November 2026
ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
2 November 2026
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
2 November 2026