نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں: امریکی صحافی کا دعویٰ
Web Desk
2 November 2026
معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے شدید دباؤ میں آ کر ایران پر جوہری حملہ کر سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں ٹکر کارلسن نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیلی الیکشن اور سیاسی مشکلات سے بچنے کے لیے نیتن یاہو کو دوبارہ ٹرمپ اور جنگ کی ضرورت ہے، اور وہ اس مقصد کے لیے ٹرمپ انتظامیہ میں موجود اپنے قریبی ساتھیوں پر ہر ممکن دباؤ ڈال رہے ہیں۔ صحافی کے مطابق ایران کے پہاڑوں اور سرنگوں کے اندر قائم عسکری تنصیبات کو روایتی امریکی ہتھیاروں سے تباہ کرنا ممکن نہیں، جس کی وجہ سے ایٹمی حملے کا آپشن زیرِ غور لایا جا سکتا ہے۔ یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا زیادہ تر حصہ تباہ کیا جا چکا ہے اور باقی سائٹس کو ختم کرنا محض چند منٹوں کا کام ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
2 November 2026
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا، 30 سالہ ہوابازی کا تجربہ رکھنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ
2 November 2026
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت
2 November 2026
ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے: روس
2 November 2026
ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
2 November 2026
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
2 November 2026
ٹرمپ کا ایران کو مکمل تباہ نہ کرنے پر ناراضی کا اعتراف، ڈیموکریٹس کو ویٹو کی دھمکی
2 November 2026
ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی
2 November 2026