فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
Web Desk
2 November 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شنگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ سیکیورٹی و اسٹریٹجک تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک چین تاریخی دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اعلیٰ سطح کے روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ چینی مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم کی آزمودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا، 30 سالہ ہوابازی کا تجربہ رکھنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ
2 November 2026
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت
2 November 2026
ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے: روس
2 November 2026
ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
2 November 2026
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
2 November 2026
ٹرمپ کا ایران کو مکمل تباہ نہ کرنے پر ناراضی کا اعتراف، ڈیموکریٹس کو ویٹو کی دھمکی
2 November 2026
ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی
2 November 2026
ترقی پذیر ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں یکساں مواقع دینا ہوں گے: مصدق ملک
2 November 2026