پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا، 30 سالہ ہوابازی کا تجربہ رکھنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ
Web Desk
2 November 2026
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔ ایڈرین ہملٹن عالمی کمرشل ہوابازی میں 30 سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل عمان، قازقستان اور افریقہ کی تین مختلف ایئرلائنز کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پی آئی اے بورڈ اور کنسورشیم نے سبکدوش ہونے والے سی ای او ایئر وائس مارشل (ر) عامر حیات کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جن کے دور میں ایئرلائن کے سیفٹی معیار میں بہتری آئی اور یورپ و برطانیہ کے روٹس پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ممکن ہوا۔ چیئرمین پی آئی اے نے نئے سی ای او کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی خدمات کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالیں گے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
2 November 2026
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت
2 November 2026
ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے: روس
2 November 2026
ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
2 November 2026
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
2 November 2026
ٹرمپ کا ایران کو مکمل تباہ نہ کرنے پر ناراضی کا اعتراف، ڈیموکریٹس کو ویٹو کی دھمکی
2 November 2026
ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی
2 November 2026
ترقی پذیر ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں یکساں مواقع دینا ہوں گے: مصدق ملک
2 November 2026