LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا، 30 سالہ ہوابازی کا تجربہ رکھنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے: روس ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز ٹرمپ کا ایران کو مکمل تباہ نہ کرنے پر ناراضی کا اعتراف، ڈیموکریٹس کو ویٹو کی دھمکی ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی ترقی پذیر ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں یکساں مواقع دینا ہوں گے: مصدق ملک نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں: امریکی صحافی کا دعویٰ 26 نومبر احتجاج کیسز: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اسد قیصر اور لطیف کھوسہ سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں بلدیاتی انتخابات: چیف الیکشن کمشنر نے 10 نومبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت بھی تھی: ترجمان پاک فوج ایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی

وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت

Web Desk

2 November 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر بین الاقوامی معیار کے جناح میڈیکل کمپلیکس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کمپلیکس بالخصوص خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کے لیے عالمی معیار کی علاج معالجے اور جدید تشخیصی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ وزیراعظم نے ہسپتال کے لیے تمام تقرریاں میرٹ پر کرنے اور انتظامی امور کے لیے مستند نجی ادارے کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 403 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال کا 59 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے 23 مارچ 2027ء تک فعال کر دیا جائے گا۔