LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمٰن کے گھر کی ڈرون کے ذریعے فضائی ویڈیو بنانے پر مولانا اسجد محمود کا شدید ردعمل امریکا کا ایران پر ممکنہ حملہ، متحدہ عرب امارات نے بھی پیشگی تیاری کرلی اگر آزمانا ہے تو ہاتھ لگا کر دیکھ لو، کارکن کہاں تک جاتے ہیں جانتے ہیں: مولانا فضل الرحمن فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا، 30 سالہ ہوابازی کا تجربہ رکھنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے: روس ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز ٹرمپ کا ایران کو مکمل تباہ نہ کرنے پر ناراضی کا اعتراف، ڈیموکریٹس کو ویٹو کی دھمکی ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی ترقی پذیر ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں یکساں مواقع دینا ہوں گے: مصدق ملک نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں: امریکی صحافی کا دعویٰ 26 نومبر احتجاج کیسز: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اسد قیصر اور لطیف کھوسہ سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں بلدیاتی انتخابات: چیف الیکشن کمشنر نے 10 نومبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا

اگر آزمانا ہے تو ہاتھ لگا کر دیکھ لو، کارکن کہاں تک جاتے ہیں جانتے ہیں: مولانا فضل الرحمن

Web Desk

2 November 2026

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک جلسے یا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو سخت الفاظ میں چیلنج کیا ہے کہ کارکنوں کو نہ آزمایا جائے بصورت دیگر اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا مقصد صرف دہشت گردی کے خاتمے کی آڑ میں قبائلی علاقوں کے معدنی ذخائر اور سی پیک منصوبوں کو سبوتاژ کرنا اور امریکی مفادات کو راہ دینا ہے، کیونکہ سی پیک کے بجلی گھروں اور صنعتی زونز کے منصوبوں کو روک کر چین کو مایوس کیا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے فاٹا کے انضمام کو ماضی کی بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دس سال گزرنے کے باوجود وہاں پٹواری کلچر یا پولیس کا نظام نافذ نہیں ہو سکا اور اب تمام تر کھیل وہاں کے وسائل اور معدنی ذخائر پر قبضے کا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکمران سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی ہتھکنڈے اور کردار کشی بند کریں، ورنہ ملک بھر میں شدید ردعمل سامنے آئے گا۔