ایوی ایشن کی دنیا کا منفرد واقعہ، کینیا سے خصوصی پرواز میں 50 گائیوں کا لاگوس تک سفر
Web Desk
27 October 2026
کینیا کی قومی ایئرلائن ‘کینیا ایئروویز’ کے کارگو ڈویژن نے ایک غیرمعمولی اور منفرد فضائی آپریشن کے تحت اعلیٰ نسل کی دودھ دینے والی 50 سے زائد گائیوں کو خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے کینیا سے نائیجیریا پہنچا دیا ہے۔
ایئرلائن نے اس انوکھی پرواز کو مزاحیہ انداز میں ‘وی آئی پی کیٹل’ (VIP Cattle) کا نام دیا، جس کے تحت گائیوں کو کینیا کے الدورت ایئرپورٹ سے بڑے آہنی جنگلوں میں ڈال کر طیارے میں سوار کیا گیا۔ یہ خصوصی چارٹرڈ پرواز ان خاص مویشیوں کو لے کر نائیجیریا کے دارالحکومت لاگوس پہنچی۔ ایئرلائن کارگو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘ٹریفک کو راستہ دیں! ہمارے وی آئی پی مویشی ہری بھری چراگاہوں کی تلاش میں آسمان کا سفر کر رہے ہیں’۔ ایئرلائن نے جانوروں کی محفوظ منتقلی کے لیے اپنی خصوصی ‘لائیو اینمل ٹرانسپورٹیشن’ سروس پر بھروسہ کرنے پر اپنے عملے اور کلائنٹ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ اعلیٰ نسل کی گائیں کینیا کے کاؤنٹی اواسن گیشو کے چھوٹے فارمز سے حاصل کی گئی تھیں، جو بہترین نسل کے مویشیوں کے لیے بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں۔ نائیجیریا بھیجی جانے والی ان گائیوں میں ‘آئیرشائر ہائفرز’ شامل ہیں جو پہلے سے حاملہ اور مشرقی افریقا کی بہترین جینیاتی خصوصیات کی حامل مانی جاتی ہیں۔ ان قیمتی جانوروں کو نائیجیریا بھیجنے کا بنیادی مقصد وہاں دودھ کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرنا اور مقامی فارمرز کی بھرپور معاونت کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
خصوصی طور پر تبدیل شدہ منفرد موٹر سائیکل نے پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
27 October 2026
انسان اور ریچھ کی انوکھی دوستی، 150 کلو وزنی ماسا اب بھی گود میں بیٹھنے کی ضد کرتی ہے
27 October 2026
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
26 October 2026
گھنی مونچھوں والے نومولود کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا
26 October 2026
امریکا: سالگرہ کے پیسوں سے لاٹری خریدنے والی خاتون نے بڑا انعام جیت لیا
25 October 2026
شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا
23 October 2026
جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
22 October 2026
سانگھڑ میں کتے بھی پیچھے رہ گئے، انسان نے 4 افراد کو کاٹ لیا
22 October 2026