انسان اور ریچھ کی انوکھی دوستی، 150 کلو وزنی ماسا اب بھی گود میں بیٹھنے کی ضد کرتی ہے
Web Desk
27 October 2026
ریچھ کو دنیا کے طاقتور ترین اور خطرناک جنگلی جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن یورپی ملک بوسنیا و ہرزیگووینا میں ایک شخص اور مادہ ریچھ کی انوکھی دوستی نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔
پیٹر ٹیوبک اور مادہ ریچھ ’ماسا‘ کی اس انوکھی دوستی کا آغاز 2019 میں ہوا، جب پیٹر نے جنگل میں تنہا چھوڑی جانے والی اس ننھی ریچھ کو دیکھا اور اپنے گھر لے آئے۔ اس وقت ماسا کا وزن محض 2 کلوگرام تھا اور جنگل میں اس کا تنہا زندہ بچنا ناممکن تھا۔ پیٹر نے دودھ اور پھلوں کے ذریعے اس کی دیکھ بھال کی اور اسے بڑا کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ماسا کا وزن بڑھ کر 150 کلوگرام ہو چکا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ اب بھی بچپن کی عادت برقرار رکھے ہوئے ہے اور اکثر پیٹر کی گود میں بیٹھنے کی کوشش کرتی ہے۔ پیٹر کا کہنا ہے کہ ریچھوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اکثر کپڑے پھٹ جاتے ہیں یا جسم پر خراشیں آ جاتی ہیں۔
ماسا کے علاوہ پیٹر نے ایک اور مادہ ریچھ ’لوبیتسا‘ کو بھی پال رکھا ہے، جبکہ ان کے پاس دو بھیڑیے، ہرن، ریکون اور دیگر جانور بھی موجود ہیں۔ پیٹر کی اہلیہ اور 9 سالہ بیٹی بھی اس انوکھے خاندان کا حصہ ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن پیٹر ٹیوبک اب ان ریچھوں کو واپس جنگل میں چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، تاہم انہیں خدشہ ہے کہ انسانوں سے حد سے زیادہ مانوس ہو جانے کی وجہ سے جنگل میں ان کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ فی الحال دونوں ریچھ پیٹر کے ساتھ ہی رہ رہے ہیں اور ماؤنٹ اوزرین میں واقع ان کا گھر سیاحوں کی بڑی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
26 October 2026
گھنی مونچھوں والے نومولود کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا
26 October 2026
امریکا: سالگرہ کے پیسوں سے لاٹری خریدنے والی خاتون نے بڑا انعام جیت لیا
25 October 2026
شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا
23 October 2026
جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
22 October 2026
سانگھڑ میں کتے بھی پیچھے رہ گئے، انسان نے 4 افراد کو کاٹ لیا
22 October 2026
شکاگو ایئرپورٹ پر طوطے کی شرارتیں، مسافروں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
22 October 2026
2045 تک خلا میں لاکھوں انسان آباد ہوں گے: جیف بیزوس کی پیش گوئی
21 October 2026