قومی شاہراہوں پر 2026 میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ، وفاقی وزیر مواصلات
Web Desk
19 December 2025
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت مواصلات نے قومی شاہراہوں پر 2026 میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایئر ایمبولینس سروس ہیلی کاپٹر کے ذریعے چلائی جائے گی اور اس مقصد کے لیے وزارت منصوبہ بندی یا وزارت خزانہ سے کوئی اضافی فنڈز طلب نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قومی شاہراہوں پر ہر 20 سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر باقاعدہ سروس ایریاز قائم کیے جائیں گے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
عبد العلیم خان نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر نو جاری ہے اور کراچی بندرگاہ کو موٹروے کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے وزیراعظم اور وزارت مواصلات کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے دعویٰ کیا کہ لاہور سے اسلام آباد کے سفر کا فاصلہ 100 کلومیٹر کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ تا کھاریاں اور کھاریاں تا راولپنڈی نئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں، جنہیں 4 لین کے بجائے 6 لین موٹروے میں تبدیل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد لاہور اور اسلام آباد کے درمیان سفر نہ صرف کم فاصلے بلکہ کم وقت میں بھی ممکن ہو سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026
کابینہ کمیٹی اجلاس: ڈسکوز فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری
22 August 2026
بھارتی آبی دہشت گردی، دریائے چناب کا پانی روک لیا گیا
22 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: عابد شیر علی
22 August 2026
کرک میں کھیل کے میدان میں فائرنگ، سب انسپکٹر ایف آئی اے جاں بحق
22 August 2026
ٹک ٹاکر شمسو قتل کیس کا ڈراپ سین، والد، بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار
22 August 2026