LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم

Web Desk

21 October 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015ء کے بلدیاتی قانون کے تحت کرانے کا حکم دیتے ہوئے حکام کو انتخابی شیڈول آج ہی جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کے بعد مختصر حکمنامہ پڑھ کر سنایا۔ سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے حکومت کی جانب سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود قواعد و ضوابط اور نیا قانون نہ بنانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایسا لگتا ہے حکومت انتخابات کرانا ہی نہیں چاہتی، تاہم آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے الیکشن کمیشن مجبوراً یہ حکم دے رہا ہے۔ اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صدارتی آرڈیننس کی مدت ختم ہونے اور نیا قانون نہ بننے کے باعث 2015ء کے قانون کے تحت ہی انتخابات کا انعقاد ممکن ہے۔