LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر

یو این رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی فتح، بھارت کو معافی مانگنا پڑے گی: بلال اظہر کیانی

Web Desk

19 December 2025

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح طور پر درج ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے، یہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کو پاکستان سے معافی مانگنا پڑے گی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر مضبوط اور ٹھوس مقدمہ لڑا جس کے نتیجے میں مئی سے لے کر آج تک عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی گواہی دی جا رہی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی فتح کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یو این رپورٹ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور ملکی دفاع کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور اب اسے یو این قراردادوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے اور ہم پہلے دن سے کہتے آ رہے ہیں کہ خطے میں جارحیت کرنے والا ملک بھارت ہے، پاکستان کے حقوق کسی صورت سلب نہیں کیے جا سکتے۔