LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت، امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، صدر بھی آج پاکستان پہنچیں گے 13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا: فیصل کریم کنڈی امریکی پابندیوں کے باوجود عالمی فوجداری عدالت انسانی حقوق ایوارڈ کے لیے نامزد ہڈیوں کی کمزوری کی تشخیص اور علاج بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے: مریم نواز پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت سعودی عرب پر حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ای پاسپورٹس کے لازمی اجراء کی تاریخ میں توسیع امریکی وزیرِ جنگ نے اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور نیتن یاہو سے ملاقات کی: ایگزیوس وزیراعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا پشاور کا دورہ منسوخ سرکاری حج اسکیم: واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، 97 ہزار عازمین کی ادائیگی مکمل امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم

بیشتر افراد کی پسندیدہ غذا جو دماغی نقصان اور فالج کا خطرہ بڑھاتی ہے

Web Desk

19 October 2026

کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی اور ہیملٹن ہیلتھ سائنسز کی ایک مشترکہ طبی تحقیق میں یہ تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ جو افراد روزمرہ زندگی میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں، ان کے دماغ کو شدید نقصان پہنچنے اور مستقبل میں فالج (Stroke) و دماغی تنزلی کا شکار ہونے کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ طبی مجلے ’جاما نیٹ ورک‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 35 سے 69 سال کی عمر کے 9 ہزار ایسے افراد کے دماغی ایم آر آئی (MRI) اسکینز اور ان کی غذائی عادت کا جائزہ لیا گیا جنہیں پہلے سے کوئی دل کا مرض لاحق نہیں تھا۔

محققین نے بتایا کہ الٹرا پراسیس غذائیں، جیسے کہ فاسٹ فوڈز، پیک شدہ ڈبل روٹی، انسٹن بارز و نوڈلز، میٹھے مشروبات، کیک، اور چکن نگٹس وغیرہ، تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی، اور مصنوعی کیمیکلز کی مقدار حد سے زیادہ جبکہ فائبر اور دیگر غذائی اجزا نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جو افراد ایسی غذائیں زیادہ کھاتے ہیں، ان میں جسمانی چربی اور توند بڑھ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں شریانوں میں اندرونی ورم پیدا ہوتا ہے اور دماغ کو خون کی فراہم متاثر ہوتی ہے۔ حیران کن طور پر مریض بظاہر خود کو مکمل صحت مند محسوس کرتے ہیں جبکہ خاموشی سے ان کے دماغ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔