LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

امریکی پابندیوں کے باوجود عالمی فوجداری عدالت انسانی حقوق ایوارڈ کے لیے نامزد

Web Desk

20 October 2026

امریکی پابندیوں کے دباؤ کا سامنا کرنے والی عالمی فوجداری عدالت (ICC) کو پیر کے روز یورپی یونین کے اعلیٰ ترین انسانی حقوق اعزاز ‘سخاروف پرائز’ (Sakharov Prize) کے لیے 3 حتمی امیدواروں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم اس عدالت کی نامزدگی کو بین الاقوامی قوانین اور عالمی انصاف کے نظام کی بھرپور حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایوارڈ کی دو دیگر فائنلسٹ نامزدگیوں میں تنزانیہ کے اپوزیشن رہنما ٹنڈو لیسو اور ایرانی حکومت کے خلاف کارروائیوں کا سامنا کرنے والی جڑواں بہنیں ترانہ رحیمی اور رومینا رحیمی شامل ہیں۔ 1988ء میں قائم کیا جانے والا یہ ایوارڈ سابق سوویت رہنما آندرے سخاروف کے نام سے منسوب ہے، جو ہر سال انسانی حقوق اور جمہوریت کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والی شخصیات یا تنظیموں کو دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حال ہی میں عالمی فوجداری عدالت پر شدید مالی و انتظامی پابندیاں عائد کی ہیں اور عدالت کو مفلوج کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جس کی بنیادی وجہ آئی سی سی کے ججوں کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا ہے۔