13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
20 October 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے بھر سے تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کی بحالی کے لیے ایک باقاعدہ اور جامع پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
صفائی مہم کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ “صوبے کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانا ہمارا مضبوط عزم ہے، تاہم گزشتہ 13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا، اس پروسیس میں وقت لگے گا”۔ انہوں نے انتباہ جاری کیا کہ پشاور اور دیگر شہروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، عوام غیر قانونی تجاوزات خود مسمار کر دیں ورنہ حکومت سخت ایکشن لے گی اور اس معاملے میں کسی کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد شہریوں کو بہتر اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ صوبائی ادارے اور بلدیاتی عملہ متحرک ہو گئے ہیں۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق پشاور کی اہم شاہراہوں، تجارتی مراکز، اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو دن رات فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026