LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) کا پہلا ’پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن‘ نو مئی ریڈیو حملہ کیس: سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان عالمی بینک نے دیہی سندھ میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی غیر ملکی شہریوں سے آن لائن فراڈ اور اے آئی کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والے دو کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 ملزمان گرفتار

سرکاری حج اسکیم: واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، 97 ہزار عازمین کی ادائیگی مکمل

Web Desk

20 October 2026

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق سرکاری حج اسکیم 2027 کے تحت عازمینِ حج کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ آج (20 اکتوبر 2026) مقرر ہے۔ اب تک 97 ہزار سرکاری عازمینِ حج اپنی دوسری قسط کی رقم کامیابی سے جمع کروا چکے ہیں۔

ڈیجیٹل حج پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق دوسری قسط کی مد میں اب تک 61 ارب روپے کا ہدف موصول ہو چکا ہے۔ رقم کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل اور روایت کے مطابق دونوں ذرائع استعمال کیے گئے، جن میں ون لنک (1Link) کے ذریعے 45 ہزار 245، کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ سے 3 ہزار 685، جبکہ 47 ہزار 563 عازمین نے مینول بینک چالان کے ذریعے رقم جمع کروائی ہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ جن عازمین کی ادائیگی تاحال باقی ہے، وہ اپنی حج درخواست کی منسوخی سے بچنے کے لیے آج ہی نیشنل آئی ٹی بورڈ (NITB) کے حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ مزید برآں، عازمین کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ پورٹل سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کروانے کے بعد دوبارہ اپ لوڈ کریں اور تمام تازہ معلومات کے لیے پاک حج ایپ کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔