LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

وزیراعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا پشاور کا دورہ منسوخ

Web Desk

20 October 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا آج (منگل) ہونے والا اہم دورۂ پشاور نامعلوم اور مصروف شیڈول کی بنا پر اچانک منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی دیگر اہم اور غیر متوقع مصروفیات کے باعث آج کا یہ اہم سیکیورٹی و انتظامی دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، حکومتی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ دورے کے دوران وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال، امن و امان کی حالت اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پشاور دورے کے موقع پر گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس بھی انعقاد پذیر ہونا تھا، جس میں صوبے کو درپیش امن و امان کے چیلنجز اور حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔ اس دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کرنا تھی۔