پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
Web Desk
20 October 2026
پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر اہم سماعت ہوئی۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ “آپ کو کس حد تک ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر اعتراض ہے؟” جس پر درخواست گزار کے وکیل نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صرف سابقہ فاٹا اور ضم شدہ اضلاع (Merged Districts) کی حد تک گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ مناسب ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست میں نیشنل ایکشن پلان (National Action Plan) کا ذکر موجود ہے اور اگر عدالت وفاق سے جواب طلب کرے تو کس قانونی بنیاد پر کرے؟ بعد ازاں عدالت عالیہ نے معاملے پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفتر کو باضابطہ نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026