بنگلہ دیش میں خسرے کی وبا شدت اختیار کر گئی، 2 لاکھ 2 ہزار مشتبہ کیسز رپورٹ
Web Desk
18 October 2026
بنگلہ دیش میں خسرے (Measles) کی وبائی صورتِ حال انتہائی تشویشناک حد تک شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں رواں سال اب تک 2 لاکھ 2 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 ہزار کیسز کی باضابطہ لیبارٹری سے تصدیق کی جا چکی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق اس مہلک بیماری سے اب تک 1,147 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 94 فیصد پانچ سال سے کم عمر کے معصوم بچے شامل ہیں۔ ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن کی شرح میں مسلسل کمی، حفاظتی ٹیکوں کی مہمات میں درپیش خامیاں اور دور دراز علاقوں تک طبی سہولیات کی رسائی نہ ہونے کے باعث اس وبا پر قابو پانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ سال 2025ء میں بنگلہ دیش میں خسرے کی ویکسین کی پہلی خوراک کی کوریج گھٹ کر 90 فیصد اور دوسری خوراک کی کوریج 86 فیصد تک گر گئی تھی، جبکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کم از کم 95 فیصد کوریج انتہائی ضروری ہے۔ اگرچہ رواں سال اپریل اور مئی کے دوران تقریباً 2 کروڑ بچوں کو ایمرجنسی ویکسین لگائی گئی، تاہم اس کے بعد کیسز میں دوبارہ خطرناک اضافہ دیکھا گیا۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی یہ صورتِ حال دیگر ممالک کے لیے بھی ایک بڑا انتباہ ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کے نظام میں غفلت بچوں کے لیے کتنا بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ
19 October 2026
آسٹرین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ
19 October 2026
قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید جام شہادت نوش کر گئے
19 October 2026
ملتان تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں 5 افراد جاں بحق.
19 October 2026
بیشتر افراد کی پسندیدہ غذا جو دماغی نقصان اور فالج کا خطرہ بڑھاتی ہے
19 October 2026
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
19 October 2026
حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری
19 October 2026
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
19 October 2026