ملک میں بڑی صنعتوں کی سالانہ ترقی 0.7 فیصد بڑھ گئی: ادارہ شماریات
Web Desk
16 October 2026
پاکستان ادارہ شماریات (PBS) نے ملک بھر میں بڑی صنعتوں (LSM) کی پیداوار سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق صنعتی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی مجموعی کارکردگی میں 1.9 فیصد کا مثبت رجحان رہا، تا ہم ماہانہ بنیادوں پر صنعتی کارکردگی میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی۔ شعبہ وار جائزہ کے مطابق آٹو سیکٹر کی پیداوار میں 11.7 فیصد، پیٹرولیم سیکٹر میں 31.9 فیصد اور ملبوسات کی صنعت میں 10.9 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ دوسری جانب کیمیکل سیکٹر کی پیداوار میں 12.9 فیصد اور آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر میں 11.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ
16 October 2026
پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
16 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
16 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
16 October 2026
وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں، برآمدات میں اضافے پر زور
16 October 2026
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے متجاوز
16 October 2026
زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
15 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
15 October 2026