LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ

Web Desk

13 October 2026

قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی مشترکہ زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ، منتخب حکومت کے خاتمے اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں مؤقف اپنایا گیا کہ یہ اقدامات صوبے کے عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کے منافی ہیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے ساتھ ماضی کی بات چیت سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر مکالمے کے باوجود حکومت نے یکطرفہ اور غیر آئینی قدم اٹھایا۔ متحدہ اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ گورنر راج کا نفاذ فوری واپس لے کر گرفتار رہنماؤں کے بنیادی حقوق اور صوبائی خودمختاری کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔