یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی
Web Desk
13 October 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے یورپی کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر (Magnus Brunner) نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام، بارڈر سیکیورٹی اور ہنرمند پاکستانی افرادی قوت کے لیے قانونی ویزوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی کمشنر نے پاکستان کے مؤثر اقدامات اور ایف آئی اے (FIA) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انسدادی پالیسی کے باعث یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے جو قابلِ ستائش ہے۔ اِس موقع پر محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان نے غیر قانونی مائیگریشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور حکومت کا اگلا ہدف اِس کا 100 فیصد خاتمہ کرنا ہے۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے یورپی یونین کے ‘ایسٹرن کوریڈور انیشیٹو’ پر مشترکہ العمل، بارڈر مینجمنٹ اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
13 October 2026
11 اکتوبر کو اس ایوان کا بھی جنازہ نکل چکا، بیرسٹر گوہر
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026
ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان
13 October 2026
صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت
13 October 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
13 October 2026
وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور
13 October 2026