LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان رابطہ، وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے: فیصل واوڈا روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی

کراچی: کالعدم بی ایل اے اور ایس آر اے کے 4 دہشت گرد گرفتار

Web Desk

13 October 2026

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے دو مختلف مشترکہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر چھاپے کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) کے 3 تربیت یافتہ دہشت گردوں—غلام یاسین، آفتاب احمد اور شعیب—کو گرفتار کیا گیا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر اور حساس مقامات پر ہینڈ گرنیڈ سے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دوسری کارروائی کے دوران کورنگی کازوے ندی کے قریب سے بھارتی پراکسی کالعدم سندھ ریولوشنری آرمی (SRA) کے دہشت گرد آصف علی عرف آصف سندھی کو گرفتار کیا گیا، جس نے غیر ملکی شہریوں، پولیس افسران، ریلوے ٹریکس اور اہم سیاسی شخصیات کے گھروں کی ریکی مکمل کر رکھی تھی Target۔ ملزمان کے قبضہ سے 4 دستی بم اور اسلحہ برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔