LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان رابطہ، وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے: فیصل واوڈا روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی

کے پی میں گورنر راج و ایمرجنسی کا معاملہ: جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

Web Desk

13 October 2026

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے اپنی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق یہ اجلاس 18 اور 19 اکتوبر کو پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں سب آفس اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے مجلسِ شوریٰ کے ارکان شرکت کریں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں کے پی میں گورنر راج کا نفاذ سرِ فہرست ہے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بالخصوص حرمین شریفین کی سیکیورٹی کی صورتحال، مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف جاری پارٹی تحریک کا جائزہ اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا تفصیلی احاطہ کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شوریٰ کے اجلاس میں موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں آئندہ کے اہم سیاسی فیصلے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔