گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ
Web Desk
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت نے صوبائی انتظامی اور قانونی ڈھانچے میں صفائی کا عمل تیز کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 57 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ صوبائی محکمہ قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے جانے والے افسران میں 26 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، 4 ایڈووکیٹ آن ریکارڈ اور 31 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شامل ہیں، جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل الیاس نے ایمرجنسی کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ یاد رہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی معاونت کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم کی گئی ہے جبکہ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کو ہٹا کر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو نیا چیف سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، صوبے کے 12 سیکیورٹی لحاظ سے حساس اضلاع کے لیے ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ قائم کر کے محمد یحییٰ اخونزادہ کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے، اور آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے بلا لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
11 اکتوبر کو اس ایوان کا بھی جنازہ نکل چکا، بیرسٹر گوہر
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026
ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان
13 October 2026
صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت
13 October 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
13 October 2026
وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور
13 October 2026
جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
13 October 2026