LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی کے پی میں گورنر راج و ایمرجنسی کا معاملہ: جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ علاقوں سے انخلا کا مطالبہ او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم

Web Desk

12 October 2026

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بیرئیر ہٹانے کے مقدمے میں زیر حتمی حراست ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ان کے قانونی مشیروں سے جیل میں ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران ڈاکٹر شیریں مزاری اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل ریاست علی آزاد نے مؤقف اپنایا کہ مؤکلین سے ملاقات کے بغیر مقدمہ آگے نہیں چلایا جا سکتا، جس پر عدالت نے ریاست علی آزاد، زینب جنجوعہ اور ایمل خان کو جیل میں ملزمان سے ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے میں مزید کتنے گواہ باقی ہیں جس پر پراسیکیوٹر نے 9 گواہ موجود ہونے کا بتایا۔ دوسری جانب ہادی علی چٹھہ نے طویل قید اور عدالت میں پیش نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ملاقات کے مقامات پر کیمرے لگے ہونے سے وکیل اور مؤکل کی باضابطہ گفتگو متاثر ہوتی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔