مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم
Web Desk
13 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے سات روز کے اندر ‘بیٹ سسٹم’ نافذ کرنے اور جامع مائیکرو پلان سمیت ستھرا پنجاب پروگرام کی مکمل پراگریس رپورٹ آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صفائی کی صورتحال، ویسٹ کلیکشن اور ٹرانسپورٹ فلو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز شریف نے حکم دیا کہ 50 فیصد سے کم کارکردگی دکھانے والی نجی کمپنیوں کو فوری فارغ کر کے ایک ہفتے میں متبادل سرکاری صفائی آپریشن فعال کیا جائے اور ورکرز کے واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر صفائی کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ ورکرز کی نگرانی کے لیے خصوصی ایپ اور اینٹی لٹرنگ سکواڈز فعال کر دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ضلع چکوال میں صفائی کی بہترین صورتحال پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026