پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری
Web Desk
13 October 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی عالمی جدوجہد میں محض ایک متاثرہ ملک نہیں بلکہ رہنما کردار ادا کر سکتا ہے۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ آفات کے بعد محض ردعمل دینے کے بجائے پیشگی تیاری اور مؤثر منصوبہ بندی کو قومی و بین الاقوامی سرگرمیوں کا بنیادی جزو بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی آبادیاں اور مقامی حکومتیں آفات کے خلاف دفاع کی پہلی صف ہیں، اِس لیے انہیں بااختیار اور مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر زرداری نے سرحد پار قبل از وقت انتباہ (Early Warning System) اور مشترکہ دریاؤں کے تحفظ کے لیے علاقائی و بین الاقوامی تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی اشتراک اور بروقت معلومات کے تبادلے سے ہی جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان
13 October 2026
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13 October 2026
ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ
13 October 2026
پیرا فورس کے اہلکار کیخلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست خارج
13 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
13 October 2026
ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ
13 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ
13 October 2026
کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب
13 October 2026